سوشل میڈیا اور بی بی سی کے قواعد

فیس بُک، ٹؤٹر، انسٹاگرام، سنیپ چیٹ اور دیگر پلیٹ فارمز پر پوسٹ کرتے ہوئے یہ یقینی بنائیے کہ آپ کیا پوسٹ کر سکتے ہیں اور کیا نہیں۔

 

غیر جانبداری بی بی سی کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے اور یہ عملے کی ذمہ داری ہے کہ وہ  سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کرتے ہوئے بھی اس کا خیال رکھیں

’’اگر آپ کوئی بات ریڈیو یا ٹی وی پر نہیں کہہ سکتے، اسے اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں بھی شائع نہ کریں۔‘‘

یولینڈ ویلیری، نائب مدیر سوشل میڈیا، بی بی سی عالمی سروس

 

یہ بتانے میں کوئی حرج نہیں کہ آپ بی بی سی میں کام کرتے ہیں لیکن بہتر ہوگا کہ اس کے ساتھ آپ یہ بھی لکھ دیں کہ ’تمام خیالات میرے اپنے ہیں، بی بی سی کے نہیں۔‘‘

ایسے اکاؤنٹ جن میں آپ کے نام کے ساتھ ’بی بی سی‘ بھی لکھا ہو، ان کے لیے سوشل میڈیا مینیجر کی مظوری چاہیے ہوگی۔

 یہ بھی اہم ہے کہ آپ ایسی خفیہ معلومات سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں جن سے کسی کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

ہمیشہ سمجھداری سے کام لیں اور اگر شک ہو تو کسی سے پوچھ لیں۔

سٹاف کا سائن اِن

براہ کرم انتظار کریں اور ہمیں دیکھنے دیں کہ آپ بی بی سی کے اندرونی نیٹورک سے منسلک ہیں یا نہیں۔

معذرت، ہم تصدیق نہیں کر سکے کہ آپ بی بی سی کے اندرونی نیٹورک سے منسلک ہیں یا نہیں۔

  • پلیز، دیکھ لیں کہ آپ بی بی سی کے انردونی نیٹورک سے منسلک ہیں یا نہیں۔
  • براہ مہربانی، دیکھ لیں کہ آپ جس لِنک پر جانا چاہ رہے ہیں وہ درست ہے یا نہیں۔
بند کریں اور جاری رکھیں۔

بی بی سی کے نیٹورک پر آپ کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔

بند کریں اور جاری رکھیں۔