BBC navigation

’2014 میں افغانستان کا مشن اختتام پذیر ہو جائے گا‘

آخری وقت اشاعت:  بدھ 13 فروری 2013 ,‭ 03:20 GMT 08:20 PST

دو ہزار چودہ کے اختتام تک افغانستان میں امریکی جنگ اختتام پذیر ہو جائے گی

امریکی صدر براک اوباما نے اپنی دوسری مدت کے پہلے سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں افغانستان سے چونتیس ہزار امریکی فوجیوں کے انخلاء کا اعلان کیا اور کہا کہ دو ہزار چودہ کے اختتام تک افغانستان میں امریکی جنگ اختتام پذیر ہو جائے گی۔

صدر براک اوباما نے امریکی معیشت میں متوسط طبقے کے لیے نئی ملازمتیں پیدا کر کے بہتری لانے کا تہیہ کیا اور کہا کہ متوسط طبقے کو دوبارہ سے کھڑا کرنے کے ضرورت ہے۔

انہوں نے ایک بہتر حکومت کا وعدہ کیا جو عوامی ضروریات کے لیے ہمہ وقت تیار ہو نہ کہ ایک بڑی حکومت جو بہت سوں کے لیے ہو اور بعض کے لیے نہ ہو۔

انہوں نے اپنے خطاب میں اسلحہ کی وجہ سے پھیلنے والے تشدد کے خاتمے اور امیگریشن کے نئے قوانین کے لیے کوششوں کی جانب توجہ دلائی۔

صدر اوباما نے کہا کہ اس نسل کا سب سے بڑا کام یہ ہے کہ وہ امریکی معیشت میں انجن کی حیثیت رکھنے والے متوسط طبقے کو دوبارہ سے اپنے پاؤں پر کھڑا کرے۔

صدر اوباما نے اپنے خطاب میں مواصلات کے نظام، تعلیم اور صاف توانائی میں سرمایہ کاری کے لیے کہا

انہوں نے اپنے انتخاب میں کیے گئے وعدے کے مطابق اپنی دوسری مدت میں دس لاکھ صنعتی ملازمتوں پیدا کرنے کا اعلان کیا۔

مبصرین کا خیال ہے کہ صدر اوباما کے پاس عوامی مقبولیت ہے جو وہ استعمال کر کے اصلاحات کے لیے پرزور تحریک چلا سکتے ہیں مگر ان کے پاس وقت اگلے سال کے اختتام کت ہے جس کے بعد امریکی درمیانی مدت کے انتخابات کا وقت ہو گا جب عمومی طور پر حکمران پارٹی کانگریس میں نشستیں کھوتی ہے۔

صدر اوباما نے اپنے خطاب میں مواصلات کے نظام، تعلیم اور صاف توانائی میں سرمایہ کاری کے لیے کہا۔

جس وقت صدر اوباما گن کنٹرول کی بات کر رہے تھے اس وقت خاتون اول شکاگو کی نوجوان لڑکی ماجوریٹ کے والدین کے ساتھ بیٹھیں تھیں جنہیں صدر کے حلف برداری کے کچھ دن بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ماجوریٹ نہ صدر کی حلف برداری میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

صدر اوباما نے شمالی کوریا کے حوالے سے کہا کہ امریکہ دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ ان خطرات کا موثر جواب دے گا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔