مصر: ریفرنڈم کا دوسرا مرحلہ، ووٹنگ جاری

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 22 دسمبر 2012 ,‭ 10:50 GMT 15:50 PST

مصر میں آئینی مسودے پر ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے قبل اسکندریہ میں جھڑپیں ہوئی ہیں جبکہ ملک کے سترہ صوبوں میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ پولیس کی جانب سے یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب حکومت کے حمایتی اور ریفرنڈم کے مخالفین ایک مسجد کے سامنے آمنے سامنے آگئے۔

ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے میں ستائیس میں سے سترہ صوبوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ اسکندریہ میں پہلے مرحلے ہی میں ووٹنگ ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ مصر میں آئینی مسودے پر ریفرنڈم کے پہلے مرحلے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کیا تھا۔

اس ریفرنڈم کے حتمی نتائج ووٹنگ کے دوسرے دور کے بعد ہی آئیں گے۔

اس ریفرنڈم میں عوام سے یہ پوچھا گیا ہے کہ وہ نئے آئین کے مسودے کو تسلیم کرتے ہیں یا نہیں کیونکہ آئندہ عام انتخابات سے پہلے آئین کا ہونا ضروری ہے۔

مجوزہ ریفرنڈم سے پہلے ہی صدر مُرسی کے حامیوں اور مخالفین کی ریلیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا اور ہزاروں مظاہرین قاہرہ کی سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

اس سے قبل صدر مرسی نے بائیس نومبر کوجاری کیے جانے والے اس فرمان کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا جس کے ذریعے انہوں نے اپنے اختیارات میں اضافہ کر لیا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔