BBC navigation

چینی معیشت: صنعتی کارکردگی میں بہتری

آخری وقت اشاعت:  پير 3 دسمبر 2012 ,‭ 07:14 GMT 12:14 PST

چینی معیشت کا انحصار صنعتی کارروائی پر ہے۔

چین میں معیشت سے متعلق اعداد و شمار کی شائع ہونے والی دو رپورٹوں کے مطابق نومبر کے ماہ میں ملک میں صنعتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ایچ ایس بی سی کا کہنا ہے کہ بینک کی ’پرچیزنگ مینجرز انڈیکس‘ (پی ایم آئی) گذشتہ تیرہ ماہ میں اپنی بلند ترین سطح کو پہنچ گئی۔ دوسری جانب حکومت نے اسی پیمانے کو گذشتہ سات ماہ کی بلند ترین سطح پر قرار دیا۔

چین میں صنعتی کارروائی ملکی معیشت کا اہم ترین جز ہے اور حال میں اس میں کمی دیکھی گئی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات اپنا اثر دیکھا رہے ہیں۔

پیکنگ فرسٹ کے ایک اقتصادی ماہر دونگ چیانان کا کہنا ہے کہ معیشت سے متعلق اعداد و شمار میں بہتری حکومتی سرمایہ کاری کی وجہ سے ہے۔

’سال کی دوسری سہ ماہی سے حکومت نے کئی منصوبوں کا آغاز کیا ہے جس کے اثرات معیشت میں محسوس کیے جا رہے ہیں تاہم یہ کچھ خاں دیر پا بہتری نہیں ہے۔‘

پیر کے روز ایچ ایس بی سی کی پی ایم آئی پچاس اعشاریہ پانچ تک پہنچ گئی۔ اکتوبر میں یہ انتالیس اعشاریہ پانچ پر تھی۔

سنیچر کے روز حکومتی اطلاعات کے مطابق پی ایم آئی پچاس اشاریہ چھ تھی۔ پی آیم آئی کا پچاس سے زیادہ ہونے کا مطلب صبعتی کارروائی میں اضافہ ہونا ہے۔

کئی سال سے پروان چڑھتی ہوئی چینی معیشت، اس سال جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی میں گذشتہ تین سال کی کم ترین سطح کو پہنچ گئی تھی۔

چینی معیشت میں کمزوری کی وجہ امریکہ، جاپان اور یورپی ممالک میں جاری مالی بحران ہے۔

چند ماہرین کا کہنا ہے کہ ان وجوہات کے باوجود چین کے معاشی حالات میں بہتری آ رہی ہے اور حالیہ ترقی دیر پا ہو سکتی ہے۔

سنگاپور میں ڈی پی ایس بینک کے اقتصادی ماہر ڈیوڈ کاربن کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک یا دو پیمانوں میں بہتری نہیں بلکہ تمام اطراف بہتری نظر آ رہی ہے جو کہ ہر کسی کے لیے خوشی کی بات ہے۔‘

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔