bbc.co.uk navigation

مینڈیلا ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 25 فروری 2012 ,‭ 12:43 GMT 17:43 PST
فائل فوٹو

نیلسن منڈیلا نے ستائیس سال قید میں گزارے اور انہیں گیارہ فروری سنہ انیس سو نوے میں رہائی ملی۔

جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن مینڈیلا کو ہسپتال میں ایک روز کے قیام کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے ایک وزیر نے کہا ہے کہ نیلسن منڈیلا کی طبیعت اتنی ہی بہتر ہے جتنی ایک ترانوے سالہ شخص کی ہو سکتی ہے۔

ترانوے سالہ سابق صدر کے پیٹ میں تکلیف ایک عرصے سے ہو رہی تھی جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ہسپتال میں ان کی چھوٹی سی سرجری بھی کی گئی۔

نیلسن مینڈیلا گزشتہ ماہ اپنے آبائی گھر سے واپس جوہانسبرگ لوٹے تھے۔ اس سے قبل گزشتہ سال جنوری میں بھی چھاتی میں تکلیف کے باعث انہیں ہسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ نیلسن مینڈیلا نے آٹھ برس پہلے ہی عوامی مصروفیات کو الودٰع کہہ دیا تھا۔ وہ آخری مرتبہ سنہ دو ہزار دس میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران منظرِ عام پر آئے تھے۔

نیلسن منڈیلا نے ستائیس سال قید میں گزارے اور انہیں گیارہ فروری سنہ انیس سو نوے میں رہائی ملی۔ انہیں اپنے ملک پر نسلی پرستی کی بنیاد پر قابض سفید فام حکمرانوں کے خلاف پر امن مہم چلانے پر سنہ انیس سو ترانوے میں امن کا نوبل انعام دیا گیا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔