bbc.co.uk navigation

قطبین پر سکیئنگ کی کوشش

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 23 فروری 2012 ,‭ 15:17 GMT 20:17 PST
مارک وڈ

’میرا مقصد رقم اکٹھی کرنا نہیں ہے بلکہ لوگوں اور کمپنیوں کو باور کرانا ہے کہ کاربن کے اخراج میں کمی کی جائے‘

برطانیہ کے شہر کوونٹری سے تعلق رکھنے والے مارک ووڈ نے قطبین پر سکیئنگ کرنے کے منصوبے کو ازسرِ نو تشکیل دیا ہے۔

ان کو امید ہے کہ وہ پہلے فرد ہوں گے جو تنہا قطبین پر پہنچیں گے۔ قطب شمالی کے سفر کے بارے میں ان کو موسم کی وجہ سے اپنے منصوبے میں تبدیلی کرنی پڑی۔ پینتالیس سالہ مارک ووڈ جنوری میں قطب جنوبی کا سفر کرچکے ہیں انہوں نے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر کا یہ سفر پچاس دنوں میں مکمل کیا۔

مارک کے پہلے پلان کے مطابق انہوں نے کینیڈا سے گزرتے ہوئے قطب شمالی جانا تھا تاہم اب وہ ایسا نہیں کریں گے۔ نئے پلان کے مطابق وہ اب قطب شمالی سے کینیڈا کی جانب سکیئنگ کریں گے۔

مارک کا کہنا ہے کہ پلان تبدیل کرنے کی وجہ کینیڈین قطب میں خطرناک حرکت کرتی ہوئی برف ہے۔ ’مجھے روسی ہیلی کاپٹر قطب شمالی میں اتارے گا اور میں وہاں سے کینیڈا کی جانب سکیئنگ کروں گا۔ اور میں پہلا شخص ہوں گا جو قطبین پر سکیئنگ کرے گا۔‘

مارک ووڈ اس سفر میں آٹھ سو کلومیٹر کا سفر طے کریں گے۔ انہوں نے قطب جنوبی اور قطب شمالی تک سکیئنگ کرنے کا فیصلہ موسمی تبدیلی کی جانب توجہ مبذول کرانے کے لیے کیا۔

مارک ووڈ فائر ڈیپارٹمنٹ کے سابق اہلکار ہیں۔ ان کو امید ہے کہ وہ قطب شمالی مارچ کے وسط میں پہنچیں گے اور ان کو کیپ ڈسکوری پہنچنے میں پینتالیس سے پچاس روز لگیں گے۔

ان کا مقصد رقم اکٹھی کرنا نہیں ہے بلکہ لوگوں اور کمپنیوں کو باور کرانا ہے کہ کاربن کے اخراج میں کمی کی جائے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔