bbc.co.uk navigation

ایف بی آئی اور برطانوی پولیس کی کال ہیک

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 4 فروری 2012 ,‭ 19:31 GMT 00:31 PST

انونیمس نامی تنظیم اس سے پہلے ایک امریکی سکیورٹی کمپنی کے نظام کو بھی ہیک کر چکی ہے۔

امریکہ اور برطانیہ کے حکام کے درمیان ہونے والی ایک خفیہ کال کی ریکارڈنگ ہیکرز کی تنظیم انونیمس نے آن لائن ریلیز کر دی ہے۔

اس کال کے دوران افسر اسی تنظیم کے لوگوں کو پکڑنے کی منصوبہ بندی پر بات کر رہے تھے۔

اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ کس طرح یہ خفیہ کال اُنہی لوگوں نے سن لی جنہیں پکڑنے کے بارے میں بات کی جا رہی تھی۔ ایف بی آئی نے اس ریکارڈنگ کے دُرست ہونے کی تصدیق کی ہے اور قصورواروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

انونیمس نامی اس تنظیم نے ایک ای میل بھی جاری کی ہے جس میں کال میں حصہ لینے والے تمام لوگوں کے ای میل پتے درج ہیں۔

اس مبینہ ای میل کے مطابق سترہ منٹ طویل یہ کال سترہ جنوری کو کی گئی تھی۔ یہ واضح نہیں ہے کہ تنظیم کو ریکارڈنگ کیسے ملی۔

ایف بی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے ’یہ معلومات صرف حکام کے لئے تھیں اور اسے غیر قانونی طریقے سے حاصل کیا گیا ہے۔‘

اسکاٹ لینڈ یارڈ میں برطانوی پولیس نے بھی کہا ہے کہ اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ریکارڈ کی گئی کال میں برطانوی اور امریکی اہلکار ایسے افراد کے ناموں کا تذکرہ کر رہے ہیں جن پر وہ نظر رکھے ہوئے ہیں۔

جمعہ کو ہی ایک اور واقعے میں انونیمس تنظیم کے تحت کام کرنے والے ہیکرز نے یونان کی وزارت انصاف کی ویب سائٹ ہیک کر لی۔

ہیکرز کا کہنا ہے کہ ایسا یونان کی طرف سے عالمی کاپی رائٹ معاہدے پر دستخط کرنے کے مخالفت میں کیا گیا ہے۔

یونان کی سرکاری ویب سائٹ پر ہیکرز نے ایک ویڈیو لگا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’ آپ کے ملک میں جمہوریت نے جنم لیا لیکن آپ نے اس کا گلا گھوٹ دیا ہے۔‘

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔