bbc.co.uk navigation

ایران صلاحیت حاصل کر رہا،بم تیار نہیں کر رہا‘

آخری وقت اشاعت:  پير 9 جنوری 2012 ,‭ 22:59 GMT 03:59 PST

امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کے لیے راہ ہموار کر رہا لیکن ابھی تک اس نے یہ ہتھیار تیار کرنے شروع نہیں کیے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع نے ایران کو جوہری ہتھیاروں سے دور رکھنے کے لیے سفارتی اور معاشی اقدامات جاری رکھنے کی حمایت کی ہے۔

وزیر دفاع نے ٹی وی چینل سی بی اسی کے پروگرام ’فیس دا نیشن‘ پروگرام میں اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقے میں امریکی فوجوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا امریکہ اور اسرائیل دونوں کے مفاد میں ہے اور اس لیے دونوں ملکوں کو مل کر کوششیں کرنی چاہیں۔

لیون پنیٹا نے اوباما انتظامیہ کے موقف پر دہرایا کہ ایران ابھی ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری میں مصروف نہیں ہوا ہے اور وہ ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی صلاحیت پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایران کا موقف ہے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے اور اس کا جوہری پروگرام توانائی اور طبعی ضروریات کے لیے ہے۔

ادھر ایران کے نمایاں اخبار گہیان نے خبر دی ہے کہ ایرانی سائنسدان ایک نئے مقام پر یورینیم کی افزودگی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اخبار نے دعوی کیا ہے کہ اس نئے مقام میں کوئی فضائی حملہ گارکر ثابت نہیں ہو سکتا ہے کیونکہ یہ جگہ ایک ایسی سرنگ میں واقع ہے جسے پر کوئی بم بھی اثر نہیں کر سکتا۔.

ادھر امریکی افواج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈیمپسی نے کہا کہ ایران کو یقین کر لینا چاہیے کہ اگر امریکہ نے اس کے جوہری پروگرام پر حملہ کیا تو ان کا جوہری پروگرام بلکل ختم ہو جایے گا۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔