bbc.co.uk navigation

انڈونیشیا:جوتا چور کو قید کی سزا

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 5 جنوری 2012 ,‭ 22:49 GMT 03:49 PST

انڈونیشیا میں ایک نوجوان کو پرانا جوتا چوری کرنے پر مجرم قرار دینے کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

انڈونیشیاکی ایک عدالت نے پندرہ سالہ نوجوان کو پرانے سینڈل کا ایک جوڑا چوری کرنے کے الزام میں مجرم قرار دیا ہے اور نوجوان کو پانچ سال کے لیے جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

پندرہ سالہ نوجوان نے عدالت کو بتایا کہ اس نے ایک بورڈنگ ہاؤس کے باہر اتارے گئے سینڈل کے اس جوڑے کو اس لیے پہن لیا تھا کہ کوئی اسے چھوڑ گیا ہے۔ چھ مہینے بعد پولیس نے اسے جوتا چوری کے الزام میں رفتار کر لیا اور الزام لگایا گیا کہ اس نے ایک پولیس اہلکار کا جوتا چوری کیا ہے۔

انڈونیشیا میں لوگوں نےاس پولیس سٹیشن کے باہر جوتوں کے ڈھیر لگانا شروع کر دیئے جہاں نوجوان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

انڈونیشیا کے جزیرے سولیویسی میں عدالت جب نوجوان کے خلاف فیصلہ سنا رہی تھی تو عدالت میں سینکڑوں لوگ موجود تھے۔ عدالتی فیصلہ سنتے ہی لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ عدالتیں بااثر کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہیں کرتیں جبکہ ایک نوجوان کو جوتا چوری کے الزام میں مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔