bbc.co.uk navigation

صوبہ ہلمند میں بم دھماکہ، انیس شہری ہلاک

آخری وقت اشاعت:  بدھ 7 دسمبر 2011 ,‭ 12:49 GMT 17:49 PST

افغانستان میں حکام کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے انیس شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبائی ترجمان داؤد احمدی نے بتایا کہ ضلع سنگین میں، جو کہ طالبان کا حمایتی علاقہ سمجھا جاتا ہے، ایک چھوٹی مسافر بس سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

منگل کے روز بھی، یومِ عشور کے موقع پر کابل شہر میں شیعہ ماتمی جلوس میں دو بم دھماکے ہوئے تھے جن میں اُنسٹھ ہلاکتیں واقع ہوئی تھیں۔

صدر کرزئی نے ان دھماکوں کے پیشِ نظر اپنا یورپ کا دورہ مختصر کر کے بدھ کے روز کابل واپسی کا اعلان کیا تھا۔ ان کا مقصد اس سانحے کے متاثرین کی عیادت کرنا ہے جو کہ یوم عاشور کو ماتمی جلوس کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔

شمالی شہر مزار شریف میں ہونے والے ایک اور چھوٹے بم دھماکے اور ان دیگر دھماکوں کی وجہ سے ان خدشات کو ہوا مل رہی ہے کہ افغانستان میں فسادات کو کہیں فرقہ وارانہ رنگ تو نہیں دیا جا رہا؟

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔