bbc.co.uk navigation

افغانستان: عید پر خودکش حملہ سات افراد ہلاک

آخری وقت اشاعت:  اتوار 6 نومبر 2011 ,‭ 18:12 GMT 23:12 PST
افغانستان میں خودکش حملہ

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں حکام کے مطابق ایک مسجد کے قریب ہوئے خود کش دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ دھماکہ آج بروز اتوار صبح نو بجے ہوا جب لوگ عیدالاضحٰی کی نماز کے بعد مسجد سے نکل رہے تھے۔ حکام کے مطابق حملے میں بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغان وزراتِ داخلہ کے ترجمان سہیب صدیقی نے بتایا کہ ایک دوسرے خود کش بمبار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سہیب صدیقی کا کہنا تھا کہ ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری نہیں قبول کی لیکن ابتدائی تحقیقات سے ایسا لگ رہا ہے کہ اس میں طالبان کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ دوسرے خود کش بمبار کو حملہ کرنے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صوبہ بغلان کو ایک پرامن علاقہ مانا جاتا تھا لیکن سنہ دو ہزار دس سے یہاں تشدد کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق سنہ دو ہزار ایک میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے رواں سال کے پہلے چھ ماہ افغانستان کے شہریوں کے لیے سب سے زیادہ جان لیوہ ثابت ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔