bbc.co.uk navigation

پاکستانی فوج افغان فوج کو تربیت دے گی

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 5 نومبر 2011 ,‭ 16:56 GMT 21:56 PST

افغان حکومت نے کہا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت استنبول میں پاکستان، افغانستان اور ترکی کے درمیان سہ فریقی کانفرنس میں ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کی بنیاد پر پاکستان کی فوج افغان فوج کی تربیت کرے گی۔

کابل سے بی بی سی کے نمائندے سعید انور نے اطلاع دی ہے کہ افغان حکومت نے کہا ہے اس سہ فریقی معاہدے کی بنیادوں پر ان تینوں ملکوں کی افواج مشترکہ فوجی مشقیں بھی کریں گی۔

پاکستان نے ماضی میں متعدد بار افغانستان کو افغان فوجیوں کی تریبت کرنے کی پیش کش کی تھی لیکن افغان حکومت کی طرف سے اسے کبھی مثبت جواب نہیں ملا۔

سعید انور نے کہا کہ افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان جانان موسی زئی نے اس معاہدے کی کوئی مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔

ادھر پاکستان کی دفترِ خارجہ کی ترجمان تہمینہ جنجوعہ نے بھی ایسے اشارے دیئے ہیں۔ پاکستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ سہ فریقی کانفرنس کے موقع پر دو یاداشتوں پر دستخط ہوئے جن میں سے ایک مشترکہ فوجی مشقوں کے متعلق اور دوسری افغان پولیس کو تربیت فراہم کرنے کے بارے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی دیکھنا چاہتا ہے اور اس بارے میں ہونے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔