آخری وقت اشاعت:  منگل 12 جولائ 2011 ,‭ 08:31 GMT 13:31 PST

افغانستان سے فوجی انخلاء کا اعلان

سرکوزی سروبی ضلع کے دورے پر

افغانستان میں فرانس کے چار ہزار فوجی تعینات ہیں

فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ وہ 2012 کے اواخر تک افغانستان سے اپنے ایک ہزار فوجی واپس بلا لیں گے۔

انہوں نے یہ اعلان کابل کے شمال میں واقع سروبی ضلع میں ایک فوجی اڈے کے دورے کے دوران کیا۔

2007 میں صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سرکوزی کا افغانستان کا یہ تیسرا دورہ تھا۔

سرکوزی افغانستان کے صدر حامد کرزئی سے بھی ملاقات کریں گے۔ افغانستان میں فرانس کے چار ہزار فوجی تعینات ہیں۔

سروبی ضلع کے فوجی اڈے پر اپنے فوجیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہم اب سے لے کر 2012 کے آخر تک اپنے ایک ہزار فوجی واپس بلا لیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ جنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانس صدر اوباما کے جانب سے فوج کے انخلاء کے ٹائم ٹیبل کے ساتھ چلے گا۔

صدر اوباما نے کہا تھا کہ اس سال دس ہزار امریکی فوجی وطن واپس جائیں گے جبکہ 2012 ستمبر 2012 تک مزید 23000 فوجی افغانستان سے نکل جائیں گے۔

منگل کو اپنے پانچ گھنٹے کے دورے کے دوران مسٹر سرکوزی افغانستان مںی امریکی اور نیٹو فوج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹرئیس سے بھی ملاقات کریں گے۔

bbc.co.uk navigation

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔