Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Tuesday, 17 november, 2009, 19:22 GMT 00:22 PST

گیس پائپ لائن منصوبے پر مذاکرات

منوچہر متقی دو روزہ دورے پر دہلی پہنچے ہیں

ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متقی بھارت کے دو روزہ دورے پر دہلی پہنچے ہیں جہاں وہ دیگر امور کے ساتھ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ پر بھارتی راہنماوں سے بات چیت کریں گے۔

منوچہر متقی اپنے اس دورے کے دوران بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ اور وزیر خارجہ کرشنہ مینن سے بھی ملاقات کریں گے۔

دہلی میں ایرانی سفارت کاروں نے بی بی سی کو بتایا کہ منوچہر متقی اپنی ملاقاتوں میں دوطرفہ اور بین الاقوامی امور پر بات کریں گے۔

پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر گزشتہ دس برس سے بات چیت ہو رہی ہے۔ ابتداء میں اس منصوبے میں بھارت بھی شامل تھا لیکن گزشتہ برس اس نے اس منصوبے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

بھارت گیس کی قیمت اور پاکستان کی طرف سے راہ داری کے معاوضہ یا ’ ٹرانٹ فی‘ کے معاملات پر اختلاف کی وجہ سے اس منصوبے سے علیحدہ ہوا تھا۔

ایران پاکستان گیس پائپ لائن جو دو ہزار کلو میٹر طویل ہو گی اور اسے بچھانے پر ساڑھے سات ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔ بھارت کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے اور یہ اس کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔