Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Sunday, 8 november, 2009, 08:17 GMT 13:17 PST

شعبہ صحت میں اصلاحات کا بل

اوباما

اس شعبہ میں اصلاحات صدر اوباما کے ایجنڈے میں سر فہرست تھیں

امریکی ایوان نمائندگان نے شدید مخالفت کے باوجود صدر اوباما کی جانب سے شعبہ صحت میں اصلاحات سے متعلق نئے بل کی حمایت کی ہے۔

ایوان نمائندگان کے 220 ووٹ اس بل کے حق میں جبکہ 215 اس کے مخالف رہے۔ اس بل کے مطابق شعبہ صحت مزید 36 ملین امریکیوں کو صحت سے متعلق سہولیات فراہم کرے گا جبکہ 96 فیصد امریکیوں کو ایسی سہولیات فراہم کی جائیں گی جو ان کی استطاعت میں ہوں۔

اب اگلا مرحلہ سینیٹ میں بل کی منظوری کا ہے جوکہ نئے بل کے لاگو کرنے کے لیے ضروری ہے اور جس کے بعد یہ بل قانون کی شکل اختیار کرن کے قریب تر ہوجایے گا۔

اس شعبہ میں اصلاحات صدر اوباما کے ایجنڈے میں سر فہرست تھیں۔

انہوں نے سنیچر کی ووٹنگ کو تاریخ ساز قرار دیا ہے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے تحت کئی برسوں بعد امریکہ کے شعبہ صحت میں بڑی تبدیلیاں متعارف کروائی جاسکیں گی۔

بل کی حمایت 219 ڈیموکریٹ اور ایک ریپبلکن نے کی جبکہ مخالفین میں 176 ریپبلکن اور 39 ڈیموکریٹ شامل تھے۔

صدر اوباما کا کہنا ہے کہ بل کو سینیٹ میں بھی منظور کیا جانا چاہیے اور مجھے امید ہے کہ ایسا ہی ہوگا۔

یہ بحث دونوں جماعتوں کے لیے زور پکڑتی جارہی ہے۔ سینیٹ میں اس بل پر جلد ہی بحث ہوگی۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔