Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Monday, 9 november, 2009, 19:11 GMT 00:11 PST

ایشمولیین میوزیم پھر سے کھل گیا

عجائب گھر

اس عجائب گھر میں 39 نئی گیلریاں ہیں

برطانیہ کا سب سے پرانا عجائب گھر اکسٹھ ملین پاؤنڈ لاگت کی مرمت کے بعد پھر سے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

آکسفورڈ میں ایشمولیین میوزیم آف آرلٹس اینڈ آرکیالوجی پہلی مرتبہ سترھوی صدی میں کھولا گیا تھا۔ اکسٹھ ملین لاگت سے اس عجائب گھر کا سائز دوگنا کردیا گیا ہے۔

اس عجائب گھر کو ماہر تعمیرات رِک ماتھر نے ڈیزائن کیا تھا۔

عجائب گھر کھولنے کے پہلے دو گھنٹوں کے اندر تقریباً تین ہزار افراد نے اس کا دورہ کیا۔ اس عجائب گھر میں ’گائے فاکس‘ نامی اس شخص کا وہ لیمپ بھی موجود ہے جو اس نے برطانوی پارلیمان پر حملے کے منصوبے کے وقت ہاتھ میں پکڑ رکھا تھا۔

میوزیم کے کھلنے کے اوقات رات دس بجے تک بڑھا دیے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے لوگ یہاں کا دورہ کرسکیں۔

عجائب گھر میں انتالیس نئی گیلریاں ہیں۔ اس میوزیم کو دنیا کے بڑے ثقافتی مقامات میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے۔

اس عجائب گھر کا نام ایک فوجی کے نام پر رکھا گیا ہے جنہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور وہ نوادرات میں خاصی دلچسپی رکھتے تھے اور اس شعبہ کے ماہر بھی تھے۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔