Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Saturday, 7 november, 2009, 09:19 GMT 14:19 PST

سوئٹزر لینڈ میں مساجد کا ’اوپن ڈے‘

سوئٹزرلینڈ

سوئٹزرلینڈ میں میناروں کی تعمیر ایک متنازعہ معاملہ بن گیا ہے

سوئٹزر لینڈ میں سنیچر کو تمام مساجد عام لوگوں کے لیے کھولی جائیں گی تاکہ رائے عامہ کو میناروں کی تعمیر کے حق میں ہموار کیا جاسکے۔

سوئٹزرلینڈ میں میناروں کی تعمیر ایک متنازعہ معاملہ بن گیا ہے۔

اب سے تین ہفتوں بعد عوامی رائے دہی کے ذریعے یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا میناروں کی تعمیر پر پابندی عائد کی جائے یا نہیں۔

سوئٹزرلینڈ کی کئی بنیاد پرست تنظیموں کا خیا ل ہے کہ مینار مسلمانوں کی مذہبی یا سیاسی طاقت کی نشانی ہیں جبکہ اسلامی تنظیموں کا کہنا ہے کہ مینار صرف مسلمانوں کی عبادت گاہوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اسلامی تنظیموں نے امید ظاہر کی ہے کہ ’اوپن ڈے‘ سے عوامی رائے ہموار کی جاسکے گی۔ سنیچر کو عام لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے کہ وہ مساجد کا دورہ کریں اور اپنے ذہن میں موجود سوالات کے جواب حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

رائے عامہ کے ایک حالیہ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ میناروں کی تعمیر پر پابندی کو مسترد کردیا جائے گا۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔