Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Friday, 6 november, 2009, 18:59 GMT 23:59 PST

امریکہ: اورلانڈو فائرنگ، دو ہلاک

اورلانڈو میں فائرنگ کے زخمی

چوبیس گھنٹے میں فائرنگ کا دوسرا واقعہ

امریکہ کے شہر اورلانڈو میں دفاتر کی عمارت میں ہونے والے فائرنگ کے واقعہ میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق اورلانڈو کے وسط میں قائم دفاتر کی ایک عمارت میں ایک شخص نے لوگوں پر فائرنگ کردی ہے جس کی زد میں دس افراد آئے ہیں۔ حملہ آور فرار ہوگیا ہے اور پولیس اور اسپیشل کمانڈوز کے دستے اسے تلاش کر رہے ہیں۔

عینی شاہدین نے کہا ہے کہ حملہ آور بلو ٹی شرٹ اور جینز پہنے ہوئے تھا۔ ایک خاتون عینی شاہد کہ مطابق وہ حملہ آور کو جانتی ہیں اور وہ اسی عمارت میں ملازمت کرتا ہے۔

امریکہ میں صرف ایک روز پہلے ہی ٹیکساس کی فوجی چھاؤنی میں فوج کے میجر کی فائرنگ سے تیرہ فوجیوں کی ہلاکت میں ہی قوم افسوس میں تھی کہ یہ ایک اور واقعہ ہوگیا ہے۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔