Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Saturday, 7 november, 2009, 02:14 GMT 07:14 PST

فوج کے سربراہ برطرف

صدر لوگو

صدر کا کہنا ہے کہ فوجی افسران ان کی حکومت کے خلاف سازش میں ملوث تھے

پیراگوائے کے صدر نے مشترکہ افواج کے سربراہ کو برطرف کر دیا ہے۔

صدر فرناندو لوگو کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ ان خبروں کے بعد کیا جن کے مطابق فوج کے کئی افسران ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

دو روز پہلے صدر لوگو نے بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہوں کو ہٹا کر ان کی جگہ نئے کمانڈر تعینات کیے تھے۔

پیراگوائے ان ممالک میں شامل ہے جن میں جمہوریت کی بحالی ایک طویل فوجی حکمرانی کے دور کے بعد ہوئی ہے۔ پیراگوائے میں جمہوری نظام کی بحالی 1989 میں پینتیس سال کی فوجی حکمرانی کے بعد عمل میں آئی اور سویلیئن حکومت اور فوج کے درمیان اختلافات رہے ہیں۔

پیراگوائے کی حزب اختلاف نے صدر لوگو پر اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش کا الزام لگایا ہے۔

صدر فرناندو لوگو نے اگست دو ہزار آٹھ میں یہ عہدہ سنبھالا تھا۔ مشرتکہ افواج کے سربراہ ایڈمیرل سیبر بینیتیز کی جگہ انہوں نے جنرل خوان اوسکار ویلازکویز کو افواج کا سربراہ بنایا ہے۔ جنرل والازکویز کو صدر کا وفادار سمجھا جاتا ہے۔

پیراگوائے ان ممالک میں شامل ہے جن میں جمہوریت کی بحالی ایک طویل فوجی حکمرانی کے دور کے بعد ہوئی ہے۔ پیراگوائے میں جمہوری نظام کی بحالی 1989 میں پینتیس سال کی فوجی حکمرانی کے بعد عمل میں آئی اور سویلیئن حکومت اور فوج کے درمیان اختلافات رہے ہیں۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔