
چار نومبر سن انیس سو اناسی کو تہران کے امریکی سفارتخانے پر قبضہ کیا گیا اور عملے کو یرغمال بنایا گیا جس کے بعد کشیدہ صورتحال چار سو چوالیس روز تک جاری رہی
ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکی سفارتخانے پر قبضے اور امریکی سفارتی عملے کو یرغمال بنانے کی تیسویں سالگرہ پر ایک مرتبہ پھر امریکی صدر براک اوباما نے ماضی کی تلخیاں بھُلا کر ایران کے ساتھ نئے رشتے استوار کرنے کی پیشکش کی ہے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں صدر اوباما نہ کہا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترکہ مفادات اور مشترکہ احترام کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں۔
چار نومبر سن انیس سو اناسی کو تہران کے امریکی سفارتخانے پر قبضہ کیا گیا اور عملے کو یرغمال بنایا گیا جس کے بعد کشیدہ صورتحال چار سو چوالیس روز تک جاری رہی۔ اس واقعہ کے بعد امریکہ اور ایران کے تعلقات انتہائی خراب ہوگئے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات منقطعہ ہوگئے جو آج تک استوار نہیں ہوئے۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ واقعات مخاصمت، بداعتمادی اور محازآرائی کا آغاز تھے۔
صدر اوباما نے کہا کہ امریکہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا اور اس کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کی مزمت کرتا ہے۔ ان کے مطابق امریکہ ایران کے پر امن جوہری توانائی کے حصول کے حق کو تسلیم کرتا ہے اور وہ ایران کے ساتھ اعتماد کی بحالی کے حوالے سے اپنے اقدامات سے واضع کرچکا ہے کہ وہ اپنے ارادوں میں مخلص ہے۔
جوہری نگرانی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے نے پچھلے دنوں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایک تجویز کا مسودہ ایران اور اس کے ساتھ بات چیت کرنے والے ممالک (سلامتی کاؤنسل کے پانچ مستقل ارکان اور جرمنی) کو دیا ہے جس میں ایران کو کسی دوسرے ملک سے افزودہ یورینیئم فراہم کرنے ی تجویز کے علاوہ ایران کو طبی شعبے میں مدد کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
براک اوباما نے ایران کو تجویز دی ہے کہ اس کو اب یہ انتخاب کرنا ہے کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرکے بین الاقواما برادری کا حصہ بننا چاہتا ہے اور اپنے عوام کو خوشحالی کی جانب لے جانا چاہتا ہے یا پھر ماضی کی تلخیوں کی بنیاد پر محاذ آرائی کا راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے۔
اوباما نہ کہا ہے کہ امریکی عوام ایران کی تاریغ اور اس کے عوام کا احترام کرتے ہیں اور اب ایران کو فیصلہ کرنا ہے کہ کیا وہ ماضی کی تلخیاں بھلا کر بین الاقوامی برادری کا حصہ بننا چاہتا ہے یا نہیں۔
© MMIX