Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Tuesday, 3 november, 2009, 05:30 GMT 10:30 PST

یہودی بستیوں پر پالیسی نہیں بدلی:کلنٹن

ہیلری کلنٹن اور محمود عباس

دونوں راہنماوں کے درمیان ملاقات ابو ظہبی

امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکہ نے یہودی بستیوں کے بارے میں اپنے موقف میں تبدیلی نہیں کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نےمراکش میں کہا کہ امریکہ یہودی بستیوں کو فوراً روکنے کے موقف پر قائم ہے۔

امریکہ وزیر خارجہ کی طرف سے یہودی بستیوں میں توسیع کو روکنے سے اسرائیلی انکار کے باوجود دونوں فریقوں پر زور دیا تھا کہ وہ جلد مذاکرات شروع کریں۔

مبصرین نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان کو اسرائیل کے موقف کی تائید سے تعبیر کیا گیا جبکہ فلسطینوں نے بستیوں کی تعمیر کو منجمد کیے جانے سے پہلے مذاکرات کرنےسے انکار کر دیا ہے۔

ادھر اسرائیل نے یہودی بیستوں میں مزید تعمیرات کے لیے اجازت نامے نہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیل کی دائیں بازو کی جماعتوں پر مشتمل اتحاد کا موقف ہے کہ یہودی بستیوں میں تعمیرات پر پابندی نہیں لگائی ہے گئی بلکہ تعمیرات کے لیے درخواست کی منظوری کےلیے انتظار کا وقت ہے جس کی وجہ سے اجازت نامے جاری نہیں ہو رہے۔اسرائیل کی موجودہ حکومت کا موقف ہے کہ وہ یہودی بستیوں میں بڑھوتی کے قدرتی عمل کو روکنے کے خلاف ہے ۔

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اسرائیل کی طرف سے بستیوں کی تعمیر پر ’صبر‘ سے کام لینے کی اسرائیلی پیشکش کو ’غیر معمولی‘ قرار دیا ہے جبکہ فلسطین رہنماؤں نےاس پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

یروشلم میں بی بی سی کے نامہ نگار پال وڈ کا کہنا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر پر امریکہ نے اسرائیل کے موقف کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ فلسطین کے مسئلے کے دو ریاستی حال پر قائم ہے۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔