چین کی مضبوط تر بحالی میں دنیا کی دوسری بڑی معیشتوں کی طرح مندی کے اثرات ختم کرنے کے لیے کیے جانے والے حکومتی حوصلہ افزائی کے اقدام بھی شامل ہیں

ایک چینی ان بل بورڈز کے پاس سے گزر رہا ہے جو چینی میشت میں بحالی کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایک سروے کے مطابق چین میں مینوفیکچرنگ کے شعبے نے گزشتہ اٹھارہ ماہ کی شرحِ نمو میں اکتوبر کے دوران تیز تر رفتار کا مظاہرہ کیا ہے۔
چینی حکومت سے منظور شدہ فیڈریشن آف لوجسٹک اینڈ پرچیزنگ کے مطابق پرچیزنگ منیجر انڈکس، پی ایم آئی 3ء54 سے2ء55تک پہنچ گیا ہے۔
مزید یہ کہ سروے چینی معیشت میں بحالی کی توانائی کا بھی اشارہ ہے۔ چینی معیشت میں نمو کی شرح جولائی سے ستمبر کے دوران 9ء8 فیصد نوٹ کی گئی۔
دنیا کے بہت سی معیشتوں نے طویل مندی کے بعد پھر سے بحال ہونا شروع کیا ہے۔
پی ایم آئی انڈیکس کے مطابق سروے میں پچاس سے اوپر ہر عدد کو مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ترقی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
اکتوبر آٹھواں مہینہ ہے جس میں چھ ماہ کی مندی کے بعد مسلسل فروغ دکھائی دیتا ہے۔
سٹیٹ کونسل ڈیولپمنٹ ریسرچ سینٹر کے ماہر معیشت ژانگ لی کُن کا کہنا ہے کہ ’ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی معیشت مستقبل میں تیز رفتاری سے ترقی کرے گی‘۔
ان کا کہنا ہے کہ اس سال کے آخری تین مہینوں میں معیشت کی شرح نمو 5ء9 فیصد تک جا سکتی ہے۔
چین کی مضبوط تر بحالی میں دنیا کی دوسری بڑی معیشتوں کی طرح مندی کے اثرات ختم کرنے کے لیے کیے جانے والے حکومتی حوصلہ افزائی کے اقدام بھی شامل ہیں
چین کی مضبوط تر بحالی میں دنیا کی دوسری بڑی معیشتوں کی طرح مندی کے اثرات ختم کرنے کے لیے کیے جانے والے حکومتی حوصلہ افزائی کے اقدام بھی شامل ہیں۔
چین نے دو ہزار آٹھ کے آخر تک، بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے چار ٹریلین ین یا دو سو پچپن ارب پاؤنڈ کے سرمایہ کاری منصوبے شروع کیے تھے، جن میں خاص طور پر ریل اور سڑکوں کی تعمیر شامل تھی جس کا مقصد خاص طور پر برآمدی مندی کے زمانے میں داخلی ترقی کو مستحکم بنانا تھا۔
اس بارے میں رائل بنک آف کینیڈا ہانگ کانگ کے برین جیکسن کا کہنا ہے کہ ’چین کی اس بحالی کا بڑا سبب ریاستی سرمایہ کاری ہے جس نے براہِ راست سرمایہ کاری کی ہے‘۔
لیکن ماہرین معیشت کا خیال ہے کہ چینی معیشت اب حکومتی امداد کے بغیر بھی اپنی ترقی کی رفتار برقرار رکھے گی۔
مسٹر جیکسن کا کہنا ہے کہ ’آنے والے مہینوں میں بیرونی مانگ وہ اضافی سہارا فراہم کرے گی جو نمو میں ترقی کے لیے درکار ہوگا‘۔
© MMIX