Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Saturday, 17 october, 2009, 11:07 GMT 16:07 PST

مالدیپ کابینہ کا زیر آب اجلاس

زیر آب اجلاس کی تیاری

زیر آب اجلاس کے لیے وزراء کو کئی روز تیاری کروائی گئی

مالدیپ کے صدر محمد ناشید اور ان کی کابینہ نے سنیچر کو زیرِ آب اجلاس منعقد کیا جس کا مقصد جزیروں پرمشتمل اس ملک کو موسم کی تبدیلی سے لاحق خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔

صدر ناشید کے مشیر نے بی بی سی کو بتایا کہ زیر آب کابینہ کے اجلاس کا مقصد سمندر کی بڑھتی ہوئی سطح کے حوالے سے دنیا کو پیغام پہنچانا تھا۔ اجلاس میں دنیا میں کاربن ڈآئی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی کے لیے ایک دستاویز پر دستخط کیے۔

سمندر کے نیچے رنگ برنگی مچھلیوں کے بیچ میں صدر ناشید اور ان کی کابینہ کے ارکان نے غوط خوری کے لباس میں ملاقات کی۔

اجلاس کے بعد صدر ناشید سے ایک اخباری کانفرنس میں پوچھا گیا کہ ڈینمارک میں ماحول کے بارے میں آئندہ ہونے والا اجلاس اگر ناکام ہوا تو اس سے مالدیپ پر کیا اثر ہوگا؟ انہوں نے جواب دیا کہ ’ہم مر جائیں گے۔‘

بعض سائنسدانوں نے پیشینگوئی کی ہے کہ سمندر کی سطح میں بلندی کی وجہ سے اس صدی کے آخر تک مالدیپ میں انسانوں کا رہنا ناممکن ہو جائے گا۔

مالدیپ کی سمندر کی سطح سے اوسط بلندی دو اعشاریہ ایک میٹر ہے۔ ملک کی حکومت کا کہنا ہے کہ سمندر کی سطح میں اضافے سے ان کا ملک ڈوب جائے گا۔

زیر آب اجلاس کے دوران وزراء نے ہاتھوں کے اشاروں سے اور نمی سے محفوظ رہنے والے بورڈ اور قلم سے ایک دوسرے کو اپنے پیغام پہنچائے۔

اجلاس پانی کی سطح سے چار میٹر نیچے منعقد ہوا اور تیس منٹ جاری رہا۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔