Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Sunday, 4 october, 2009, 11:39 GMT 16:39 PST

بی بی سی نیوز ویب سائٹ کو ایوارڈ

ممبئی حملے

کوریج کی وسعت اور سائیٹ سے سوشل میڈیا کو ہم آہنگ کیے جانے کو سراہا گیا ہے

بی بی سی نیوز ویب سائٹ کو دو ہزار آٹھ میں ممبئی حملے کی خبریں بریک کرنے اور مجموعی کوریج پر آن لائن نیوز ایسوسی ایشن کا انٹرنیٹ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

آن لائن جرنلزم ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرنے والے منصفین نے بی بی سی کی سائٹ کو بروقت اپ ڈیٹ کیے جانے، کوریج کی وسعت اور سایٹ سے سوشل میڈیا کو ہم آہنگ کیے جانے کو سراہا ہے۔

اس ایوارڈ کے لیے بی بی سی نیوز کے ساتھ ہیوسٹن کرنیکل کو طوفان ’ایکے‘ کی کوریج اور نیویارک ٹائمز کو دی ہڈسن طیارے کے گرنے کی کوریج کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

نیو یارک ٹائمز کو نیوز میں مجموعی طور پر بہتر ہونے کے لیے مخصوص سب سے بڑا ایوارڈ دیا گیا۔

بی بی سی نیوز اس کیٹیگری کے لیے اور اس کے نامہ نگار مارک ایسٹن کے یو کے بلاگ کو بلاگ کی کیٹیگری کے نامزد کیا گیا تھا۔

آن لائن جرنلزم کے اس ایوارڈ کی ابتدا مئی سنہ دو ہزار میں سان فرانسیسکو سے ہوئی اور اس کا اہتمام آن لائن نیوز ایسو سی ایشن اور یونیورسٹی آف میامی کا سکول آف کمیونیکیشن مشترکہ طور پر کرتے ہیں۔

منصفین کا کہنا ہے کہ بی بی سی کی ویب سائٹ اطلاعات کے بنیادی ذرائع کے اعتبار انتہائی با وسائل ہے اور اس کی ہر پوسٹ سینکڑوں لوگ اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہیں۔

بی بی سی نیوز منصفین کے الفاظ میں ’بظاہر انتہائی سادہ دکھائی دینے والی اس سائٹ کے بلاگ بہت سے معاملوں کا احاطہ کرتے ہیں اور بخوبی کرتے ہیں‘۔

بی بی سی نیوز کے فیچر ایڈیٹر گلز ولسن نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ ’اتنے کڑے حریفوں کے ہوتے ہوئے بریکنگ نیوز میں سر فہرست ہونے کا ایوارڈ کا حاصل کرنا پوری ٹیم کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے‘۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔