
پنٹاگن نے فوجی کا شناخت ظاہر نہیں کی
امریکہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق طالبان نے ایک امریکی فوجی کی ویڈیو جاری کی ہے جسے گزشتہ ماہ افغانستان میں اغوا کیا گیا ہے۔
پنٹاگن نے اس فوجی کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔
اس ویڈیو میں ایک اغوا کار کو دکھایا گیا ہے جو ایک فوجی کا بلہ اور سوشل سکیورٹی نمبر دکھا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ فوجی نے یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ خوفزدہ ہے اور یہ کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کے حوصلے پست ہیں۔
افغانستان میں گزشتہ نو روز میں نو برطانوی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سنیچر کے روز دو امریکی فوجی مار گئے تھے۔
طالبان کی جانب سے حالیہ حملے ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب امریکی اور برطانوی فوجی صوبہ ہلمند میں ایک بڑی کارروائی میں مصروف ہیں۔
© MMX