
مصر اس عمل کو آگے بڑھانے میں اپنا رول ادا کرنے کے لیے تیار ہے:حسنِ مبارک
اسرائیلی وزیرِ دفاع ایہود براک نے مشرقِ وسطی میں قیامِ امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے مصر کے صدر حسنی مبارک سے ملاقات کی۔
تقریباً ایک ہفتہ قبل اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نتن یاہو نے پہلی مرتبہ فلسطینی ریاست کے نظریہ کو تسلیم کیا تھا لیکن سخت شرائط کے ساتھ۔
حال ہی میں حسنی مبارک نے وال سٹریٹ جنرل میں اپنے ایک مضمون میں لکھا تھا کہ مشرقِ وسطی میں امن کا تاریخی حل بہت نزدیک ہے اور مصر اس عمل کو آگے بڑھانے میں اپنا رول ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایہود براک اور حسنی مبارک کے درمیان اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت بھی متوقع ہے تاکہ اسرائیلی فوجی گیلاڈ شالٹ کی رہائی ممکن ہو سکے۔
© MMX