Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Friday, 19 june, 2009, 11:31 GMT 16:31 PST

نظربند برمی رہنما کی سالگرہ پر مظاہرے

آن سان سوچی پر حال ہی میں برمی حکومت نے نیا مقدمہ قائم کیا ہے

برما کی نظر بند خاتون سیاسی رہنما آن سان سو چی کی چونسٹھویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک میں دعائیہ تقاریب اور احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس موقع پر یورپی یونین نے ان کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ دہرایا ہے اور انہیں رہائی دلانے کی آن لائن درخواست پر مصنف سلمان رشدی کے علاوہ جارج کلونی اور جولیا رابرٹس جیسے ہالی وڈ اداکاروں نے دستخط کیے ہیں۔

.آن سان سو چی کی سالگرہ کے موقع پر جنیوا سے لے کر کوالالمپور تک کم از کم بیس شہروں میں ان کی رہائی کے لیے مظاہرے منعقد ہو رہے ہیں۔

برما کے فوجی حکمرانوں نے قریباً انیس برس سے امن نوبل انعام یافتہ آن سان سو چی کو ان کے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے اور گزشتہ تیرہ برس سے وہ چند مخصوص افراد کے علاوہ کسی سے بھی نہیں مل سکتیں

بنکاک میں بی بی سی کے جوناتھن ہیڈ کے مطابق اس سلسلے کی اہم تقریب برما کے دارالحکومت رنگون میں آن سان سو چی کی جماعت کے ہیڈکوراٹر میں بھی منعقد ہوئی جس میں ان کے حامیوں نے فضا میں غبارے اور پرندے چھوڑے اور بدھ بھکشوؤں کو کھانا کھلایا۔

برما کے فوجی حکمرانوں نے قریباً انیس برس سے امن نوبل انعام یافتہ آن سان سو چی کو ان کے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے اور گزشتہ تیرہ برس سے وہ چند مخصوص افراد کے علاوہ کسی سے بھی نہیں مل سکتیں۔اس وقت ان پر نظربندی کے ضٰوابط کی خلاف ورزی کا مقدمہ بھی چل رہا ہے۔ یہ مقدمہ ان پر اس وقت قائم کیا گیا جب ایک امریکی شخص تیر کر ان کے گھر تک پہنچا اور وہاں ایک رات قیام پذیر رہا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس مقدمے کا مقصد محترمہ آن سان سو چی کو برما میں آئندہ برس ہونے والے انتخابات کے بعد تک مقید رکھنا ہے۔ مقدمے کے دوران آنگ سان سو چی رنگون کی انسین جیل میں قید ہیں۔ یہ جیل سیاسی قیدیوں کے مرکز کے طور پر جانی جاتی ہے۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔