BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 12 January, 2009, 23:37 GMT 04:37 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
رونالڈو سال کے بہترین کھلاڑی
 
رونالڈو
رونالڈو یہ ایوارڈ جیتنے والے دوسرے پرتگالی کھلاڑی ہیں
فیفا نے پرتگال اور انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے فٹبالر کرسچیانو رونالڈو کو سنہ 2008 کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔

گزشتہ سیزن میں رونالڈو نے شاندار فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیالیس گول کیے تھے اور مانچسٹر یونائیٹڈ کو انگلش پریمیئر لیگ اور چیمپئنز لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

رونالڈو انگلش پریمیئر لیگ سے تعلق رکھنے والے پہلے کھلاڑی ہیں جنہیں یہ اعزاز ملا ہے۔اس ایوارڈ کے لیے تیئس سالہ رونالڈو کا مقابلہ اے سی میلان کلب کے کاکا، لیورپول کے فرنینڈو ٹوریز اور بارسلونا کے لیونو میسی اور زاوی سے تھا۔

فیفا فٹبالر آف دا ایئر کے انتخاب میں دنیا کے ایک سو پچپن ممالک کی فٹبال کی قومی ٹیموں کے کوچز اور کپتانوں نے حصہ لیا اور رونالڈو کو منتخب کیا جبکہ ارجنٹائن کے لیونو میسی دوسرے نمبر پر رہے۔

رونالڈو کو دسمبر 2008 میں یورپ کے بہترین کھلاڑی جبکہ اکتوبر میں فیفا پرو فٹبالر آف دا ایئر کا اعزاز بھی دیا جا چکا ہے جبکہ وہ لوئیس فیگو کے بعد دوسرے پرتگالی کھلاڑی ہیں جنہیں فیفا فٹبالر آف دا ایئر قرار دیا گیا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد