 |
|
| الوارو نیل نے پانچ سال پہلے سائیکل پر دنیا بھر کا سفر کرنے کا فیصلہ کیا۔ |
الوارو نیل نے پانچ سال پہلے سائیکل پر دنیا بھر کا سفر کرنے کا فیصلہ کیا۔ الوارو نیل کا تعلق سپین سے ہے۔ آج کل وہ پاکستان میں
ہیں۔ انہوں نے بی بی سی اردو کے شفیع نقی جامعی سے بات کی۔
سوال: الوارو پہلے یہ بتائیں کہ آپ نے پاکستان جانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ جواب: میں دنیا بھر کا سفر کر رہا ہوں، اور پاکستان بھی دنیا کا حصہ ہے۔ میں انڈیا بھی جا رہا ہوں۔ پاکستان میرے راستے میں ہے۔
سوال: آپ کب سے اس طرح اپنی سائیکل پر سفر کر رہے ہیں؟ جواب: میں نے اس سرف کا آغاز پانچ سال پہلے کیا تھا اور ابھی یہ سفر جاری ہے۔ میرے خیال میں میرا یہ سفر دو ہزار چودہ میں اختتام پزیر
ہوگا۔
سوال: یہ بتائیے کہ اس دوران آپ کے اخراجات کون پورے کرتا ہے؟ سائیکل پر دنیا کے اس دورے کے لیے آپ کے پاس پیسے کہاں سے آتے ہیں؟ جواب: اصل سوال یہ ہے کہ مجھے کتنے پیسے کی ضرورت ہے۔ میں اوسطاً پانچ یورو فی دن پر گزارا کر رہا ہوں۔ جس میں کھانے پینے کا خرچہ،
کرایا اور میرے ویزہ کے اخراجات شامل ہیں۔ سو ویسے تو یہ اتنی بڑی رقم نہیں۔ لیکن چونکہ میرا سفر کئی سالوں پر محیط ہے اس لیے
رقم کافی بڑی بن جاتی ہے۔
 |
|
| وکالت کے ساتھ کلاؤن کا بھی کرتا ہوں |
اس سفر پر آنے والے خرچ کا ساٹھ فیصد حصہ میں خود اٹھا رہا ہوں۔ میں ایک وکیل ہوں۔ میں نے پانچ سال تک کام کیا اور کچھ پیسے بچائے۔
اس کے علاوہ بیس فیصد حصہ میرے سپانسرز کا ہے جنہوں نے مجھے بہترین سائیکل، ٹینٹ وغیرہ فراہم کیے۔
باقی کا بیس فیصد ایسا ہے جیسے کہ سڑک پر پیسے مل جانا۔ مثلاً کچھ لوگ مجھے اپنے سفر کے دوران مل جاتے ہیں، گھر لے جاتے ہیں اور
کھانا کھلاتے ہیں۔ کئی دفعہ مجھے پیسے بھی دیتے ہیں۔ میں اپنے سفر کے بارے میں کتابوں میں بھی لکھتا ہوں، جنہیں اپنی ویب سائٹ
پر بیچتا ہوں۔ اس سے بھی کچھ آمدنی ہو جاتی ہے۔
سوال: آپ نے سائیکل پر دنیا کا سفر کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ آپ چاہتے تو کچھ بھی بن سکتے تھے۔ آپ بطور پیشہ ور کلاؤن بھی کام کیا کرتے
ہیں؟ جواب: میں سپین میں بطور پیشہ ور کلاؤن بھی کام کیا کرتا تھا۔ مگر میں نے فیصلہ کیا کہ میں سائیکل پر دنیا کا سفر کروں گا اور اپنے
شوز کے لیے لوگوں سے پیسے نہیں لوں گا۔ انسان کو صرف ایک زندگی ملتی ہے۔ مجھے یہ دنیا اچھی لگتی ہے اور میں اسے قریب سے دیکھنا
چاہتا ہوں۔
 |
مجھے دنیا اچھی لگتی ہے
 میں نے فیصلہ کیا کہ میں سائیکل پر دنیا کا سفر کروں گا اور اپنے شوز کے لیے لوگوں سے پیسے نہیں لوں گا۔ انسان کو صرف ایک زندگی
ملتی ہے۔ مجھے یہ دنیا اچھی لگتی ہے اور میں اسے قریب سے دیکھنا چاہتا ہوں۔ 
الوارو نیل
|
میرا خیال ہے کہ سائیکل سے سفر کرنا بہترین ہے کیوں کہ آپ کا لوگوں کے ساتھ تعلق بنا رہتا ہے۔ بطور کلاؤن پرفارم کرنے سے میں اس
دنیا کو تھوڑی خوشی واپس دینے کی کوشش کرتا ہوں۔
سوال: آپ ایک وکیل ہیں، اپنی ویب سائٹ خود چلاتے ہیں، پیشہ ور کلاؤن ہیں اور کتابیں بھی لکھتے ہیں۔ کیا آپ کی شادی ہو چکی ہے، بچے ہیں؟ جواب: بات دراصل یہ ہے کہ مجھے عورتیں بہت پسند ہیں، شاید اسی لیے کسی ایک کو نہیں چن پایا ہوں۔ میری شادی نہیں ہوئی ہے۔ جہاں تک بچوں
کا سوال ہے، میرے خیال میں میری کوئی اولاد نہیں، مگر کیا پتہ۔۔۔ اس وقت میری سائیکل ہی میری بیوی ہے۔
سوال: پاکستان میں آپ کہاں کہاں جا رہے ہیں اور آپ کی مصروفیات کیا ہیں؟ جواب: میں ابھی ابھی قراقرم ہائی وے سے ہوتے ہوئے چین سے آیا ہوں۔ اسلام آباد میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد میں لاہور جا رہا
ہوں جہاں سے میں انڈیا جاؤں گا۔ اس کے بعد کرسمس کے آس پاس نیپال جا کر واپس انڈیا لوٹوں گا۔ پھر سردی کے چار پانچ ماہ گزرنے کے بعد میں پاکستان کے ہی راستے منگولیا جاؤں گا۔
 |
پاکستان بہت خوب صورت ہے
 مجھے پاکستانی لوگ بہت پسند ہیں۔ بہت ہی اچھے اور ملن سار لوگ ہیں۔ پاکستان دنیا کی خوب صورت ترین جگہوں میں سے ایک ہے۔ مجھے پہاڑ
بہت پسند ہیں۔ پاکستان بہت خوب صورت ہے۔ 
الوارو نیل
|
سوال: کیا آپ کو پاکستان کے مصالحہ دار پکوان پسند ہیں؟ جواب: میں مصالحہ بالکل نہیں کھا پاتا۔ میرا پیٹ خراب ہو جاتا ہے۔ ہاں مگر مجھے پاکستانی لوگ بہت پسند ہیں۔ بہت ہی اچھے اور ملن سار
لوگ ہیں۔ پاکستان دنیا کی خوب صورت ترین جگہوں میں سے ایک ہے۔ مجھے پہاڑ بہت پسند ہیں۔ پاکستان بہت خوب صورت ہے۔ پاکستان کی بس
دو ہی باتیں پسند نہیں آئیں۔ آپ کو یہاں بئیر نہیں ملتی اور خواتین بہت مشکل سے نظر آتی ہیں۔
|