BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 May, 2008, 06:28 GMT 11:28 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
مانچسٹر یونائیٹڈ یورپ کی چیمپئن
 
مانچسٹر یونائیٹڈ
مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم انگلش پریمئر لیگ کی بھی فاتح ہے
انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی پورپیئن چیمپئنز لیگ میں فتح کے بعد مانچسٹر میں جشن کا سا سماں ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ نے بدھ کی شب فائنل میں لندن کے کلب چیلسی کو پنلٹی ککس پر شکست دی تھی۔ یہ پہلا موقع تھا کہ چیمپئنز لیگ کا فائنل دو انگلش فٹبال ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

روسی دارالحکومت ماسکو میں کھیلے جانے اس میچ میں مقابلہ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا تھا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جو کہ مانچسٹر یونائیٹڈ نے پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے جیت لیا۔

میچ کا آغاز تیزی سے ہوا اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے میچ کے چھبیسویں منٹ میں پرتگالی سٹرائیکر رونالڈو کے گول کی بدولت برتری حاصل کر لی جو پہلے ہاف کے اختتامی لمحات تک قائم رہی۔

پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں چیلسی کے مڈ فیلڈر فرینک لمپارڈ نےگول کر کے میچ برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف میں چیلسی نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور دو مواقع پر ڈروگبا اور لمپارڈ کی کک گول پوسٹ سے ٹکرا کر واپس آ گئی۔جب میچ کا مقررہ وقت ختم ہوا تو مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا۔ اضافی وقت میں بھی جب کوئی ٹیم گول نہ کر سکی تو’پنلٹی شوٹ آؤٹ‘ کی بنیاد پر
میچ کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ رونالڈو کا اس سیزن میں بیالسیواں گول تھا

پنلٹی شوٹ آؤٹ کے دوران جب مانچسٹر یونائیٹڈ کے کرسچیانو رونالڈو کی پنلٹی کک روک لی گئی تو ایسا لگا کہ چیلسی اپنے پہلے ہی چیمپئنز لیگ فائنل میں فاتح بن جائے گی تاہم چیلسی کے کپتان جان ٹیری آخری پنلٹی کک لگاتے ہوئے پھسل گئے اور گول نہ کر سکے۔

اس کے بعد سڈن ڈیتھ مرحلہ شروع ہوا اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے گول کیپر وین ڈی سار نے چیلسی نے نکولس انلکا کی کک روک کر اپنی ٹیم کو فاتح بنا دیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نو برس کے وقفے کے بعد یورپ کی چیمپئن بنی ہے۔ اس سے قبل سنہ 1999 میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے بائرن میونخ کو شکست دے کر یہ خطاب جیتا تھا۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد