BBC navigation

وارسا: فٹبال شائقین میں تصادم، دس زخمی

آخری وقت اشاعت:  بدھ 13 جون 2012 ,‭ 04:59 GMT 09:59 PST

ممکنہ تصادم کو روکنے کے لیے چھ ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے

یورو دو ہزار بارہ فٹبال مقابلوں میں روایتی حریف روس اور پولینڈ کے درمیان میچ کے موقع پر دونوں ٹیموں کے شائقین میں تصادم کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے۔

پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں کھیلا جانے والا یہ میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔

سٹیڈیم کے باہر میچ کے موقع پر وارسا میں دونوں ٹیموں کے شائقین کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کم از کم ایک سو بیس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ جھڑپوں میں دس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

میچ سے پہلے روس کے قومی دن کی مناسبت سے روسی شائقین کے جلوس کو روک دیا گیا تھا۔

وارسا میں بی بی سی کے نامہ نگار ایلکس کپسٹک کے مطابق روسی شائقین کے جلوس کو ایک پل پر پولینڈ کی ٹیم کے شائقین نے روک دیا اور اس کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں۔

میچ کے دوران پولیس کی بھاری نفری سٹیڈیم کے بار تعینات تھی۔

شائقین میں تصادم

روس کے خبر رساں ادارے انٹرفیکس کے مطابق وارسا کے ایک ریستوران میں پچاس کے قریب پولش شائقین نے حملہ کر دیا۔ امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق میچ کے دوران جھڑپیں شہر کے وسط میں ہوئیں، جہاں پر میچ دیکھانے کے لیے بڑی سکرینیں نصب کی گئی تھیں۔

پولینڈ کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے شائقین کو منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس، پانی کی توپ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا۔

روس کے خبر رساں ادارے انٹرفیکس کے مطابق وارسا کے ایک ریستوران میں پچاس کے قریب پولش شائقین نے حملہ کر دیا۔

امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق میچ کے دوران جھڑپیں شہر کے وسط میں ہوئیں، جہاں پر میچ دیکھانے کے لیے بڑی سکرینیں نصب کی گئی تھیں۔

یوروپی فٹبال کے نگران ادارے نے یورو کپ دو ہزار بارہ کے دوران روسی شائقین کے پرتشدد رویے کے متعدد واقعات پر روس کے خلاف انضباطی کارروائی شروع کی ہے۔

اس سے پہلے پولینڈ کے میڈیا نے ان خدشات کا اظہار کیا تھا کہ میچ کے موقع پر روسی شائقین سوویت یونین کے جھنڈے اور علامتیں لہرا سکتے ہیں، جو پولینڈ کے ان شہریوں کے لیے ایک حساس معاملہ ہے جو کیمونسٹ دور کی مذمت کرتے ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔