bbc.co.uk navigation

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کی جیت

آخری وقت اشاعت:  اتوار 26 فروری 2012 ,‭ 21:34 GMT 02:34 PST

ٹی ٹوئنٹی کے تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کی فتح کے بعد سیریز اب ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے

دبئی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اڑتیس رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک سو پچاس رنز بنائے۔ اس نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے ایک سو اکاون رنز کا ہدف دیا تاہم پاکستان کی ٹیم مقررہ بیس اووروں کے میچ کے انیسویں اوور میں ایک سو بارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کلِک تفصیلی سکور بورڈ

انگلینڈ کی جانب سے فِن نے تیس رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ براڈ اور سوان نے دو دو اور بھوپارا اور ڈیرنبیچ نے ایک ایک وکٹیں لیں۔

پاکستان کو پہلا نقصان اننگز کے آغاز میں ہی اٹھانا پڑا جب محمد حفیظ کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ اُس وقت پاکستان کا سکور بھی صفر تھا۔

ابھی پاکستانی ٹیم پہلے نقصان سے سنبھل بھی نہ پائی تھی کہ اسد شفیق ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اُس وقت پاکستان کا مجموعی سکور دو رنز تھا۔

پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے پچیس رنز سکور کیے جبکہ عمر اکمل اور حماد اعظم نے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور باالترتیب انیس اور اکیس رنز بنائے۔

اس سے قبل انگلینڈ کے بلے بازوں نے سنبھل کر بیٹنگ کا آغاز کیا۔ انگلینڈ کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پیٹرسن تھے جو پینتیس رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے بیرسٹو نے چھیالیس بالوں میں ستاون رنز بنائے جو سب سے زیادہ انفرادی سکور تھا۔ کریگ نے اکتیس اور پیٹرسن نے انیس رنز سکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے سعید اجمل، محمد حفیظ اور شاہد آفریدی نے ایک ایک جبکہ عمر گل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹی ٹوئنٹی کے تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کی فتح کے بعد سیریز اب ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ ستائیس فروری کو کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔