bbc.co.uk navigation

پاکستان کی پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آٹھ رنز سے فتح

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 24 فروری 2012 ,‭ 20:09 GMT 01:09 PST

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کریگ حفیظ کی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین واپس جا رہے ہیں

دبئی میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو آٹھ رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چوالیس رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کو جیتنے کے لیے ایک سو پینتالیس رنز کا ہدف دیا تھا۔

کلِک تفصیلی سکور بورڈ

تاہم انگلینڈ کی ٹیم بیس اوورز میں چھ وکٹیں گنوا کر ایک سو چھتیس رنز ہی بنا سکی۔

اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے انتالیس رنز بنائے۔

پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے چھبیس رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے سوان نے تین، فِن اور جیڈ ونسٹن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ نے اپنی بیٹنگ کا آغاز پراعتماد طور پر کیا تاہم اس کی پہلی وکٹ اڑتالیس رنز کے سکور پر گِری جب پیٹرسن تینتیس رنز بنا کر اسد شفیق کے ہاتھوں شاہد آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے بھوپارا نے انتالیس اور بیرسٹو نے بائیس رنز بنائے۔

عمر گل نے اٹھارہ رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حفیظ نے اٹھارہ رنز دے کر دو اور شاہد آفریدی نے ستائیس رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کی صورت میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پانچ درجوں کی ترقی کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کرسکتا ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔