دبئی میں کھیلے جا نے والے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں پر مشتمل سیریز چار صفر سے جیت لی۔
انگلینڈ نے دو سو اڑتیس رنز کا مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار کیون پیٹرس نے ادا کیا، انہوں نے بارہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ایک سو تیس رنز بنائے۔
انگلینڈ کے دوسرے نمایاں بلے باز کیوسٹر رہے، انہوں نے چار چوکوں کی مدد سے تینتالیس رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے تین جبکہ جنید خان اور عبدالرحمن نے ایک ایک کھاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے پاکستان کی پوری ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں دو سو سینتیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے اسد شفیق نے چھ چوکوں کی مدد سے پینسٹھ اور اظہر علی نے پانچ چوکوں کی مدد سے اٹھاون رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیڈ ونسٹن نے چار، سٹیفن فِن اور ڈینی برگز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کے کیون پیٹرسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

















