bbc.co.uk navigation

سری لنکا نے بھارت کو شکست دے دی

آخری وقت اشاعت:  منگل 21 فروری 2012 ,‭ 12:43 GMT 17:43 PST

سری لنکا کے کالو سیکرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

آسٹریلیا میں جاری سہ فریقی کرکٹ سیریز کے ایک میچ میں سری لنکا نے بھارت کو اکاون رنز سے شکست دے دی۔

دو سو نواسی رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم دو سو اڑتیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے دو چوکوں کی مدد سے چھیاسٹھ رنز بنائے۔

بھارت کے دوسرے نمایاں بلے باز عرفان پٹھان رہے، انہوں نے سات چوکوں کی مدد سے سینتالیس رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے پریرا نے چار، کالو سیکرا نے تین اور ملنگا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو نواسی رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے تھیری مین نے چھ چوکوں کی مدد سے باسٹھ رنز بنائے۔

سری لنکا کے دوسرے نمایاں بلے باز دلشان رہے، انہوں نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اکاون رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ایشون اور عرفان پٹھان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کے کالو سیکرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔