bbc.co.uk navigation

محمد عامر کو دوبارہ موقع ملنا چاہیے: عمران خان

آخری وقت اشاعت:  بدھ 22 فروری 2012 ,‭ 01:23 GMT 06:23 PST

انیس سالہ محمد عامر نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور اس کی سزا پائی۔ اسے ایک اور موقع ملنا چاہیے: عمران خان

پاکستان کے سابق کپتان عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر کو سپاٹ فکسنگ کے جرم لگائی جانے والی پابندی کے خاتمے پر ایک بار پھر قومی ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے۔

بی بی سی سپورٹس کے ساتھ ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ انہیں انیس سالہ محمد عامر سے ہمدردی ہے۔

انیس سالہ محمد عامر برطانیہ کی جیل کی رہا ہو چکے ہیں اور اب آئی سی سی ٹرائبیونل کی طرف سے پانچ برس کی پابندی کے خلاف اپیل دائر کر چکے ہیں۔ لندن کی ایک عدالت نے محمد عامر کو سپاٹ فکسنگ کے جرم میں چھ ماہ کی سزا سنائی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ وہ چاہیں گے کہ محمد عامر کو واپس ٹیم میں لیا جائے۔ عمران خان نے کہا کہ محمد عامر نے عدالت کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور اس کی سزا بھگت لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس انیس سالہ نوجوان کو معاف کر دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسا باصلاحیت نوجوان کھلاڑی نہیں دیکھا ہے۔

عمران خان نےسابق کپتان سلمان بٹ اور میڈیم فاسٹ بولر محمد آصف کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ سلمان بٹ کو دو برس اور محمد آصف کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ دونوں کھلاڑی ابھی تک جیل میں ہیں۔

اسی بارے میں

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔