bbc.co.uk navigation

آسٹریلیا نے انڈیا کو ہرا دیا

آخری وقت اشاعت:  اتوار 19 فروری 2012 ,‭ 14:26 GMT 19:26 PST
عرفان پٹھان

انڈیا کی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام ہو گئی

آسٹریلیا نے برسبین میں سہ فریقی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں آنڈیا کو ایک سو دس رن سے ہرا دیا ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو اٹھاسی رن بنائے۔ جواب میں انڈیا کی ٹیم چوالیسویں اوور میں ایک سو اٹھہتر رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

آسٹریلیا کی طرف سے مائیک ہسی نے انسٹھ اور پی جے فارسٹ نے باون رن بنائے۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ کی شراکت میں ستر رن بنے۔

انڈیا کی طرف سے عرفان پٹھان نے دس اووروں میں اکسٹھ رن دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ انڈیا کے بلے بازوں میں سب سے زیادہ سکور مہندر سنگھ دھونی نے بنایا۔ وہ چھپن رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ انڈیا کا کوئی بلے باز زیادہ سکور نہ کر سکا۔

آسٹریلیا کے بی ہلفنہاؤس نے تینتیس رن دیے اور پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ انہیں مین آف دی میچ کا اعزاز ملا۔

ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان تین میچ ہو چکے ہیں جن میں سے دو آسٹریلیا نے جیتے۔ ٹورنامنٹ کی تیسری ٹیم سری لنکا ہے۔ اگلا میچ انڈیا اور سری لنکا کے درمیان اکیس فروری کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ چار چار میچ کھیلیں گی۔

ٹورنامنٹ کے تین میں سے پہلا فائنل چار مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔