bbc.co.uk navigation

شعیب ملک پھر ٹیم میں واپس

آخری وقت اشاعت:  منگل 7 فروری 2012 ,‭ 16:39 GMT 21:39 PST

شعیب ملک انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شامل کر لیے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کی ٹیم میں شمولیت کپتان مصباح الحق کی خواہش کے سبب عمل میں آئی ہے۔

شعیب ملک گزشتہ سال زمبابوے کے دورے میں ٹیم میں واپس آئے تھے لیکن تین ون ڈے میچوں کی دو اننگز میں وہ صرف دو اور چودہ رنز بناسکے۔

سری لنکا کے خلاف دو اننگز میں بھی وہ ناکام رہے اور دو اور صفر ہی ان کے نام کے آگے لکھا گیا۔

اس مایوس کن کارکردگی کے باوجود انہیں بنگلہ دیش کے دورے کے لیے بھی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ لیکن وہاں بھی مایوسی سائے کی طرح ان کے ساتھ لگی رہی اور دو اننگز میں وہ سترہ اور صفر کے ساتھ واپس لوٹے اسطرح آخری چھ اننگز میں وہ محض پنتیس رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے۔

شعیب ملک ان آٹھ میچز میں صرف پانچ وکٹیں حاصل کرسکے۔

اس طرح کی کارکردگی کے باوجود انہیں ٹی ٹوئنٹی میں بھی کھلایا جاتا رہا لیکن وہ اس طرز کرکٹ میں بھی اپنا انتخاب درست ثابت نہ کرسکے اور چار میچز میں صرف بائیس رنز بنانے کے ساتھ ساتھ دو وکٹیں ہی حاصل کرسکے۔

شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کر کے محمد الیاس کی سربراہی میں قائم کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے پہلے اعلان کردہ ٹیم میں شامل اسد شفیق اظہر علی اور نوجوان حماد اعظم کے لیے حتمی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل کردیا ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔