bbc.co.uk navigation

ون ڈے، ٹی20 کیلیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

آخری وقت اشاعت:  منگل 7 فروری 2012 ,‭ 10:53 GMT 15:53 PST

متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے لیے پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں شاہد آفریدی کی واپسی ہوئی ہے جبکہ یونس خان اور اظہر علی کو صرف ایک روزہ ٹیم میں جگہ ملی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں سے توفیق عمر اور محمد طلحہ وطن واپس آئیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے مقابلوں کے لیے ٹیم میں نوجوان آل راؤنڈر حماد اعظم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ایک اور نوجوان کھلاڑی اویس ضیاء بھی پہلی بار پاکستانی دستے کا حصہ بنے ہیں اور وہ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے لیے پاکستانی ٹیم کا رکن ہوں گے۔

پاکستان کی ون ڈے ٹیم مصباح الحق (کپتان)، یونس خان، شاہد آفریدی، محمد حفیظ، عمران فرحت، عمر اکمل، اسد شفیق، عدنان اکمل، جنید خان، عمر گل، اعزاز چیمہ، سعید اجمل، عبدالرحمان، وہاب ریاض، حماد اعظم اور اظہر علی پر مشتمل ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین چار ایک روزہ میچ تیرہ سے اکیس فروری تک کھیلے جائیں گے جس کے بعد تیئیس فروری سے ستائیس فروری تک تین ٹی ٹوئنٹی میچ ہوں گے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔