bbc.co.uk navigation

عامر کی ذہنی تربیت کی جائے گی: ذکاء اشرف

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 3 فروری 2012 ,‭ 17:49 GMT 22:49 PST

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذ کاء اشرف کا کہنا ہے کہ اگر محمد عامر دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے اہل قرار پاتے ہیں تو وہ انہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم میں دیکھنا چاہیں گے۔

ذ کاء اشرف نے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل کی جانب سے محمد عامر کی پانچ سالہ پابندی کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کے فیصلے سے بھی صورتِ حال واضح ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کی باقاعدہ ذہنی تربیت کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین کے مطابق محمد عامر ایک نوجوان باصلاحیت کرکٹر ہیں، یقیناً ان سے بہت بڑی غلطی ہوئی جس کی سزا وہ بھگت رہے ہیں لیکن وہ چاہیں گے کہ مستقبل میں محمد عامر کا ٹیلنٹ مثبت انداز میں پاکستان کے کام آئے۔

ذکاء اشرف نے کہا کہ آئی سی سی ٹریبونل کی جانب سے پانچ سالہ پابندی کے دوران محمد عامر کسی بھی سطح پر کرکٹ نہیں کھیل سکتے لیکن اس عرصے میں ان کی ذہنی طور پر بحالی پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ محمد عامر کی مالی مدد کے طور پر ان سے دوسرے کرکٹرز کو لیکچرز بھی دلوائے جا سکتے ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔