bbc.co.uk navigation

اولمپکس کی مشعل یونان سے برطانیہ تک

آخری وقت اشاعت:  بدھ 1 فروری 2012 ,‭ 16:13 GMT 21:13 PST

یہ مشعل آٹھ ہزار مشعل برداروں کے ہاتھوں سے گزرے گی۔

لندن اولمپکس سنہ دو ہزار بارہ کے لیے اولمپکس کی مشعل یونان سے برطانیہ میں کورنوال میں لزرڈ کے جزیرے پر واقع رائل نیول ایئر فورس سٹشین کلڈور پر لایا جائے گا۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئر ویز کی ایک پرواز کے ذریعے اولمپکس کی مشعل اس حزیرے پر واقع فضائی اڈے پر اٹھارہ مئی کو پہنچے گی۔ اسی فضائی اڈے پر پرنس ویلیمز نے ہیلی کاپٹر اڑانے کی تربیت حاصل کی تھی۔

یونانی میں اولمپیہ میں دس مئی کو یہ مشعل روشن کی جائے گی اور اس کے بعد یونان کے گرد اس مشعل کو لے ایک مختصر دوڑ لگائی جائے گی۔

اولمپکس مشعل کی برطانیہ میں دوڑ لینڈز اینڈ کے مقام سے انیس مئی کو شروع ہو کر ستائیس جولائی کو سٹراٹفورڈ میں ختم ہو گئی۔

سنہ دو ہزار چار میں ایتھنز اور سنہ دو ہزار آٹھ کے بیجنگ اولمپکس کے لیے اولمپکس کی مشعل کمرشل ایئر پورٹس پر اتری تھی۔

برطانیہ میں یہ مشعل فضائی اڈے پر اترنے کے بعد آٹھ ہزار میل کا سفر شروع کرے گی۔

ستر دنوں پر محیط اس سفر کے دوران اولمپکس کی مشعل ایک ہزار انیس مقامات سے گزرے گی اور آٹھ ہزار مشعل برداروں کے ہاتھوں سے گزرے گی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔