کارکردگی کو سراہنے کا وقت ہے: ذ کا اشرف

آخری وقت اشاعت:  اتوار 29 جنوری 2012 ,‭ 07:31 GMT 12:31 PST

عالمی نمبر ایک ٹیم کے خلاف مسلسل دو ٹیسٹ میچز جیتنا پاکستانی ٹیم کا کارنامہ ہے: ذکا اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذ کا اشرف کا کہنا ہے کہ ماضی کے قضیوں کو بھول کر یہ وقت ٹیم کی موجودہ شاندار کارکردگی کو سراہنے کا ہے۔

ذکا اشرف نے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ سپاٹ فکسنگ کا بار بار تذکرہ کرنے سے پاکستانی ٹیم کا مورال گرانے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن یہ ایک ایسا حادثہ تھا جو ہوچکا اور جو اس میں ملوث تھے انہیں ان کے کیے کی سزا مل چکی اب ہمیں حال اور مستقبل کی بات کرنی چاہیے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ عالمی نمبر ایک ٹیم کے خلاف مسلسل دو ٹیسٹ میچز جیتنا پاکستانی ٹیم کا کارنامہ ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ کھلاڑی مینجمنٹ اور کرکٹ بورڈ کی توجہ صرف اور صرف کھیل اور کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی شک نہیں کہ جس طرح ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں متحد ہوکر کھیل رہی ہے وہ آئندہ بھی جیت سے ہمکنار ہوگی۔

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے بارے میں سوال پر ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ یہ دورہ آئی سی سی کے طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوگا اور پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بنگلہ دیشی حکام بھی جلد آنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ بنگلہ دیشی ٹیم کی مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی پہلے ہی کراچکی ہے اور بنگلہ دیش نے جس قسم کی سکیورٹی کی خواہش ظاہر کی وہ انہیں فراہم کی جائے گی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

bbc.co.uk navigation

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔