bbc.co.uk navigation

ایڈیلیڈ ٹیسٹ، بھارت کو شکست کا سامنا

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 27 جنوری 2012 ,‭ 03:56 GMT 08:56 PST

آسٹریلیا کو یہ ٹسیٹ جیتنے کے لیے چار وکٹوں کی ضرورت ہے

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر بھارت نے دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیاسٹھ رنز بنا لیے۔

بھارت کو یہ میچ جیتنے کے لیے مزید تین سو چونتیس رنز کی ضرورت ہے اور دوسری اننگز میں اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پرایشانت شرما دو اور پرسانتا ساہا بغیر کوئی سکور بنائے ناٹ آؤٹ تھے۔

بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں وریندر سہواگ نے باسٹھ اور لکشمن نے پینتیس رنز بنائے۔

بھارتی بلے باز آسٹریلوی بالروں کی تباہ کن بالنگ کا مقابلہ نہ کر سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں نیتھن لیون نے تین اور ہیرس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سڑسٹھ رنز بنا کر دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی تھی اور بھارت کو جیتنےکے لیے پانچ سو ایک رنز کا ہدف دیا تھا۔

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں رکی پونٹنگ نے ناقابلِ شکست ساٹھ رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے دوسرے نمایاں بلے باز مائیکل کلارک رہے، انہوں نے سینتیس رنز بنائے۔

ان دونوں بلے بازوں نے پہلی اننگز میں چوتھی وکٹ کے لیے تین سو چھیاسی رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ایش ون نے دو، ظہیر خان، ایشانت شرما اور یادو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے بھارت کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں دو سو بہتّر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو سولہ رنز بنائے۔

بھارت کے دوسرے نمایاں بلے باز پرسانتا ساہا رہے، انہوں نے پینتیس رنز بنائے۔

دونوں بلے بازوں نے چھٹی وکٹ کے لیے ایک سو چودہ رنز کی شراکت قائم کی۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹرسڈل نے پانچ، ہلفیناس نے تین جبکہ نیتھن لیون اور ہیرس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

منگل کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔