
منگل کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا
ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر بھارت نے دو وکٹوں کے نقصان پر اکسٹھ رنز بنا لیے۔
دوسرے دن کے اختتام پرگوتھم گھمبیر تیس جبکہ سچن تندولکر بارہ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
بھارت کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مذید پانچ سو ترتالیس رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔
بھارت کی جانب سےگوتھم گھمبیر اور وریندر سہواگ نے اننگز کا آغاز کیا۔
آسٹریلیا کی طرح بھارت کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور صرف چھبیس رنز کے جمموعی سکور پر سہواگ اٹھارہ رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔
اکتیس رنز کے مجوعی سکور پر راہول ڈراوڈ ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سڈل اور ہیلفیناس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے آسٹریلیا نے سات وکٹوں کے نقصان پر چھ سو چار رنز بنا کر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔
آسٹریلیا کی جانب سے رکی پونٹنگ نے اکیس چوکوں کی مدد سے دو سو اکیس رنز بنائے۔
آسٹریلیا کے دوسرے نمایاں بلے باز مائیکل کلارک رہے، انہوں نے چھبیس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے دو سو دس رنز بنائے۔
رکی پونٹنگ اور مائیکل کلارک نے چوتھی وکٹ کے لیے تین سو چوراسی رنز کی شکست شراکت قائم کی۔
بھارت کی جانب سے ایش ون نے تین، ظہیر خان نے دو اور یادو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
منگل کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
چار میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سریز میں آسٹریلیا کو تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

















