آخری وقت اشاعت:  پير 15 اگست 2011 ,‭ 08:42 GMT 13:42 PST

یوکووِچ اور سرینا راجرز کپ کے فاتح

یوکووِچ کو آخری بار راجر فیڈرر نے سنہ دو ہزار گیارہ میں شکست دی تھی

سربیا کے نووک یوکووِچ اور امریکہ کی سرینا ولیمز نے مانٹریال میں منعقدہ راجرز کپ میں مردوں اور خواتین کے مقابلے جیت لیے ہیں۔

نووک یوکووِچ نے فائنل میں امریکی کھلاڑی مارڈی فش کو شکست دی۔

اتوار کی شب مانٹریال میں کھیلے جانے والے فائنل میں یوکووِچ نے مارڈی فش کو چھ دو، تین چھ اور چھ چار سے شکست دی۔

واضح رہے کہ یوکووِچ پہلے سربین کھلاڑی ہیں جہوں نے اے ٹی پی ورلڈ ٹوور ماسٹرز کے ایک سیزن میں پانچ ٹائٹل جیتے ہیں۔

میں جیتنے سے تھکتا نہیں ہوں ایک اور ٹائٹل اپنے نام کر کے مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے

نووک یوکووِچ

وہ اس سے پہلے میامی، میڈرڈ اور روم میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹس جیت چکے ہیں اور اس برس کا آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن گرینڈ سلام ٹورنامنٹ بھی انہوں نے اپنے نام کیا ہے۔

مردوں کی ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر براجمان چوبیس سالہ نووک یوکووِچ کو آخری بار راجر فیڈرر کے ہاتھوں سنہ دو ہزار گیارہ کے فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں شکست ہوئی تھی۔

نووک یوکووِچ نے راجرز کپ جیتنے کے بعد کہا کہ وہ جیتنے سے تھکتے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا ’ایک اور ٹائٹل اپنے نام کر کے مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔‘

امریکی کھلاڑی مارڈی فش نے یوکووِچ کو خراجِ تحیسین پیش کرتے ہوئے کہا ’ یہ نووک کی ایک اور بہترین کاوش تھی۔‘

مردوں کی ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر براجمان چوبیس سالہ نووک یوکووِچ کو آخری بار راجر فیڈرر کے ہاتھوں سنہ دو ہزار گیارہ کے فرینچ اوپن کے سیمی فائنل میں شکست ہوئی تھی

دوسری جانب امریکی کی سرینا ولیمز نے سمانتھا سٹوسر کو خواتین کے راجرز کپ کے فائنل میچ شکست دی۔

سرینا ولیمز نے یہ میچ چھ چار اور چھ دو سے جیتا۔ واضح رہے کہ اس فتح سے دو ہفتے قبل سرینا نے ’بینک آف دی ویسٹ کلاسک‘ ٹورنامنٹ بھی جیتا تھا۔

اس فتح سے پہلے سرینا ولیمز خواتین کی ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں اسّیویں نمبر پر تھیں تاہم اتوار کے روز خواتین کا راجرز کپ جیتنے کے بعد وہ اکتیسویں نمبر پر آ گئی ہیں۔

سرینا اپنے کیرئر میں کئی بار زخمی ہو چکی ہیں اور گزشتہ سال بھی وہ زخمی ہو جانے کی وجہ ایک سال ٹینس کورٹ سے باہر رہی تھیں۔

bbc.co.uk navigation

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔