
یوکووچ نے رافیل ندال کو ہرا کر ومبلڈن چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے
سربیا کے ٹینس کھلاڑی نووک یوکووِچ نے ہسپانیہ کے کھلاڑی رافیل ندال کو ومبلڈن کے فائنل میچ میں ہرا کر ومبلڈن چیمپیئن ہونے کا اعزا حاصل کر لیا ہے۔
یوکووِچ نے ندال کو فائنل میچ میں ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے ہرا کر ان سے ومبلڈن چیمپیئن کا اعزاز چھین لیا۔
لندن میں کھیلنے جانے والے اس میچ کو دیکھنے کے لیے پندرہ ہزار شائقین سینٹر کورٹ پر موجود تھے۔
کلِک یوکووِچ نئے وملبڈن چیپمیئن: تصاویر
رافیل ندال نے میچ کے بعد اپنے مدمقابل کو مبارک باد دی۔ انھوں نے کہا کہ وملبڈن چیمپئن شپ ان کے لیے ہمیشہ سے اہم رہی ہے۔
یوکووِچ نے دفاعی چیپمیئن ندال کو پہلے دو سیٹ میں ہرا کر دو صفر سے برتری حاصل کرلی لیکن تیسرے سیٹ میں رافیل ندال نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوکوچ کو ہرا دیا۔ لیکن چوتھے سیٹ میں یوکووچ نے ندال کو ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی۔
یوکووِچ نے میچ جیت کر کہا کہ وہ اس کامیابی پر اپنے جذبات کو بیان نہیں کر سکتے۔ انھوں نے کہا کہ اس چیمپیئن شپ میں فتح حاصل کرنا ان کا خواب رہا ہے۔
یوکووِچ نے اپنے گزشتہ بیس میچوں میں ایک مرتبہ بھی شکست کا منہ نہیں دیکھا ہے اور ومبلڈن کے فائنل میں انھوں نے دنیا کے صف اول کے کھلاڑی کو شکست دی۔
BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔