آخری وقت اشاعت:  اتوار 30 جنوری 2011 ,‭ 12:43 GMT 17:43 PST

نواک جاکووچ آسٹریلین اوپن کے فاتح

یہ نواک جاکووچ کا دوسرا گرینڈ سلام ٹائٹل ہے

سربیا کے نواک جاکووچ نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر آسٹریلین اوپن گرینڈ سلام مقابلہ جیت لیا ہے۔

یہ دوسرا موقع ہے کہ تیئیس سالہ جاکووچ یہ گرینڈ سلام مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے 2008 میں یہ مقابلہ جیتا تھا اور رواں برس سیمی فائنل میں انہوں نے دفاعی چیمپیئن عالمی نمبر دو راجر فیڈرر کو ہرایا تھا۔

جاکووچ نے فائنل میچ میں مرے کو اپنی تیز سروس اور نپے تلے ریٹرنز سے پریشان کیے رکھا۔

انہوں نے اینڈی مرے کو جو کہ اپنا پہلا گرینڈ سلام مقابلہ جیتنے کی کوشش میں تھے، چھ چار، چھ دو اور چھ تین کے سکور سے شکست دی۔یہ تیسرا موقع ہے کہ مرے کو کسی گرینڈ سلام مقابلے کے فائنل میں شکست ہوئی ہے۔

اس سے قبل سنیچر کو خواتین کے فائنل مقابلے میں بیلجیئم کی کم کلائسٹر نے چین کی لی نا کو ہرا کر اپنا چوتھا گرینڈ سلام جیتا تھا۔

یہ پہلا موقع تھا کہ کلائسٹر یو ایس اوپن کے علاوہ کوئی اور گرینڈ سلام جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

ادھر چین کی لی نا شکست کے باوجود کسی بھی گرینڈ سلام مقابلے کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی خاتون بن گئی تھیں۔

bbc.co.uk navigation

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔