Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Monday, 16 november, 2009, 13:20 GMT 18:20 PST

احمد آباد ٹیسٹ: بھارت کے 385 رنز

فائل فوٹو، راہول ڈراوڈ

راہول ڈراوڈ نے بیس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سےاپنے کیریئر کی ستائیسویں سنچری بنائی

بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہا ہے۔

بھارتی شہر احمد آباد میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر بھارت نے پہلی اننگزمیں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر تین سو پچاسی بنائے ہیں۔ راہول ڈراوڈ ایک سو ستتر رنز اور ہربھجن سنگھ دو رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ بھارت کا آُغاز اچھا نہ تھا اور اس کے چار کھلاڑی صرف بتیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر راہول ڈراوڈ اور یوراج سنگھ نے ذمہ دارانہ بینٹگ کا مظاہرہ کیا اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں ایک سو پچیس رنز کا اضافہ کر کے اپنی ٹیم کا سکور ایک سو ستاون تک پہنچا دیا۔بھارت کی جانب سے گوتم گھمبیر اور ورندر سہواگ نے اننگز کا آعاز کیا۔

بھارت کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب چودہ رنز کے مجموعی سکور پر گوتم گھمبیر صرف ایک رن بنا کر ولیندگرہ چکانہ کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ستائس رنز کے مجموعی سکور پر وریندر سہوگ کو ولیندگرہ نے ایل بی ڈبلیو کردیا۔

بھارت کو اکتیس رنز پر تیسرا نقصان اٹھانا پڑا جب سچن تندولکرصرف چار رنز بنا کر ولیندگرہ کا تیسرا شکار بنے۔ بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ پرساد نے کر دیا جب انہوں نے بتیس رنز کے مجموعی سکور پر وی وی ایس لکشمن کو بولڈ کر دیا۔ لشکمن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

راہول ڈراوڈ اور یوراج سنگھ نے پانچوں وکٹ کی شراکت میں ایک سو پچیس رنز کا اضافہ کر کے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ ایک سو ستاون رنز کےمجموعی سکور پر یوراج سنگھ کو مرلی دھرن نے آؤٹ کیا۔

یوراج نے ترانوے گیندوں پر تیرہ چوکوں کی مدد سے اڑسٹھ رنز بنائے۔ راہول ڈراوڈ اور بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے مل کر اپنی ٹیم کا سکور تین سو چھ رنز تک پہنچا دیا۔ راہول ڈراوڈ نے شاندار بینٹگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھیبیس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو ستتر رنز بنائے ہیں۔بھارتی کپتان منندر سنگھ دھونی نے بھی سو رنز کی دلکش اننگزز کھیلی۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔