Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Wednesday, 11 november, 2009, 11:42 GMT 16:42 PST

یونس دستبردار، محمد یوسف نئے کپتان

محمد یوسف

محمد یوسف اس سے قبل بھی ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان کی جانب سے اس عہدے سے دستبرداری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے مڈل آرڈر بیٹسمین محمد یوسف کو نیا کپتان مقرر کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد یونس خان نے دبئی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ سے ملاقات کی اور نیوزی لینڈ کے دورے پر جانے سے معذرت کر لی۔

ان کے اس فیصلے کے بعد محمد یوسف کو قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ وکٹ کیپر کامران اکمل ٹیم کے نئے نائب کپتان ہوں گے۔

محمد یوسف اس سے قبل بھی ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔

یہ بات ابھی واضح نہیں کہ یونس خان آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کپتان کی حیثیت سے واپس آئیں گے یا ان کی واپسی عام کھلاڑی کے طور پر ہوگی۔

یونس خان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی جیتا تھا لیکن چیمپئنز ٹرافی میں شکست کے بعد ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں نے ان سے اختلافات کے بعد شاہد آفریدی کے توسط سے پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین اعجاز بٹ سے شکایت کی تھی تاہم اعجاز بٹ نے یونس خان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں ورلڈ کپ تک کپتان بنانے کا اعلان کردیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران ٹیم میں تبدیلیوں اور خود ان کی خراب بلے بازی پر یونس خان کو سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی زبردست تنقید کا سامنا رہا اور اب کرکٹ کےحلقے یونس خان کی کپتانی سے دستبرداری کو پلیئرز پاورکی جیت قرار دے رہے ہیں۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔