Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Monday, 9 november, 2009, 21:27 GMT 02:27 PST

پاکستان عالمی کپ میں پہنچ گیا

فائل فوٹو

سہیل عباس نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ نو گول سکور کیے۔

پاکستان کی ہاکی ٹیم نے سنہ 2010 میں بھارت میں ہونے والے ہاکی کے عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

فرانس میں ہونے والے عالمی کپ کے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم نے فائنل میں جاپان کی ٹیم کو ایک کے مقابلے تین گول سے شکست دی۔

اس ٹورنامنٹ سے صرف پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم ہی عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کر سکتی تھی اور پاکستان نے یہ اعزاز حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے عبدالحسیم خان نے میچ کے چوتھے منٹ میں پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی اس برتری کوسہیل عباس نے میچ کے چوبیسویں منٹ میں پینلٹی کارنر پر گول کر کے مزید مستحکم کر دیا۔ لیکن کچھ دیر بعد جاپان کے کھلاڑیوں نے پاکستانی گول پر حملہ کر دیا اور پینلٹی کارنر حاصل کر لیا جس پر جاپان کے کھلاڑی سوبوچی نے گول کر کے پاکستان کی برتری کم کر دی۔

پہلے ہاف کے ختم ہونے پر پاکستان کی ٹیم 1-2 سے آگے تھی۔ پاکستان کی جانب سے تیسرا گول میچ کے اکتالیسویں منٹ پر سہیل عباس نے پینیلٹی کارنر پر کیا اور پاکستان کو پھر دو گول سے برتری دلا دی جو میچ کے خاتمے تک برقرار رہی۔

سہیل عباس نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ نو گول سکور کیے۔

اگلے سال بھارت میں ہونے والے اس ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا، کینیڈا، ہالینڈ، جرمنی، انگلینڈ، کوریا، جنوبی افریقہ اور سپین کی ٹیمیں پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں اور اب پاکستان کی ٹیم بھی ان میں شامل ہو چکی ہےجبکہ بھارت کی ٹیم میزبان ہونے کی وجہ سے عالمی کپ میں شرکت کی اہل ہے۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔